جہلم

حکومت پنجاب کی جانب سے جلد احساس راشن رعایت پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ نعمان حفیظ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیر صدارت پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جلد اس پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کے تحت مستحقین کو 2ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی، رعایت پروگرام کے تحت 80 لاکھ مستحق خاندانوں کو آٹا، دالیں، کوکنگ آئل اور گھی 40 فیصد تک سستا ملے گا اس پروگرام کو بینک آف پنجاب اور نیشنل بینک آف پاکستان کے تعاون سے چلایا جائے گا۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ہر یونین کونسل، مین بازار اور دیہاتی علاقوں میں راشن رعایت پروگرام میں دکانوں کو رجسٹر کریں اور اس کے لئے انجمن تاجران کے ساتھ ملاقات بھی کریں اور دکانوں کی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مستحقین کو رعایتی نرخوں پر راشن کی فراہمی کے لئے اقدامات کو تیز کیا جائے، احساس راشن رعایت پروگرام کیلئے دکانوں کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کیا جائے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو بطور فوکل پرسن پروگرام کے تمام معاملات کی نگرانی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کم آمدن والے خواہش مند خاندان کے سربراہ ٹول فری نمبر 8123 پر اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر بھیجیں یا احساس پنجاب کی ویب سائٹ پر جا کر بھی رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button