جہلم

شہری درخت لگائیں اور سر سبز و شاداب پاکستان کے خواب کو حقیقت کا رنگ دیں۔ سدھیر احمد مغل

جہلم پولیس لائنز جہلم میں شجرکاری مہم کے آغاز کی تقریب، ڈی ایس پی سٹی میاں عبدالجباد اور ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل نے پودا لگا کر مہم آغاز کیا۔

شجرکاری مہم کی تقریب میں ایس ایچ او سٹی، ایس ایچ او سول لائنز، ایس ایچ او صدر اور چوکی انچارج کینٹ، ریزرو انسپکٹر، پولس افسران اور دیگر افراد کی شرکت۔

اس حوالے سے ڈی ایف اوسدھیر احمد مغل کا کہنا ہے کہ سیلاب، زلزلوں اور دیگر ماحولیاتی اثرات سے بچنے کے لیے شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے، شجرکاری مہم سے ہم آنے والی نسلوں کو سر سبز پاکستان ضرور دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سب آگے بڑھیں اور اس مہم میں حصہ لیں،درخت لگائیں اور سر سبز و شاداب پاکستان کے خواب کو حقیقت کا رنگ دیں، درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ ہر شہری کا فرض ہے کہ سرسبزوشاداب بنانے کیلئے اپنے حصہ کا پودا لگائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button