جہلم

جہلم کی آبادی بڑھنے کے ساتھ ساتھ گندگی میں بھی غیر معمولی اضافہ ہونے لگا

جہلم: شہر سمیت مضافاتی علاقوں کی آبادی بڑھنے کے ساتھ ساتھ گندگی میں بھی غیر معمولی اضافہ ہونے لگا، شہری غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھروں کی گندگی قریبی خالی پلاٹوں، نالوں میں پھینکنے لگے، شہری آبادیوں میں بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ملحقہ آبادیوں میں روز بروز بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے شہری غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھروں کی گندگی قریبی خالی پلاٹوں، نالوں، گلی محلوں میں پھینک دیتے ہیں جس کی وجہ سے آبادیوں میں گندگی پھیل رہی ہے، شہریوں کو چاہیے کہ گھروں کی گندگی شہر میں جہاں فلتھ ڈپو قائم ہیں وہاں پھینکیں تا کہ شہری آبادیاں گندگی سے پاک رہ سکیں۔

شہری تنظیموں کے عمائدین نے میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سمیت ملحقہ علاقوں کے گلی محلوں میں مزید فلتھ ڈپو تعمیر کئے جائیں۔ جہاں سے میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکرز روزانہ کی بنیاد پر ان فلتھ ڈپوؤں سے گندگی اٹھانے کے پابند ہوں۔

انہوں نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ شہر سمیت ملحقہ آبادیوں میں جو خالی پلاٹ موجود ہیں ان کے مالکان کو خالی پلاٹوں کو چاروں اطراف سے دیواریں بنا کر بند کروانے اور صفائی ستھرائی کروانے کا پابند بنایا جائے ایسا نہ کرنے والے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تا کہ شہری آبادی صاف ستھری ہونے کے ساتھ ساتھ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button