
جہلم: سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد جہلم جی ٹی روڈ پر احتجاج کرنے والے 120 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو لاہور سے گرفتار کرنے کے بعد جہلم میں ان کے بھائی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف جہلم فراز چوہدری کو بھی جی ٹی روڈ بلاک کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ کالاگجراں میں درج مقدمہ کے مطابق فراز چوہدری جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف جہلم کی زیر قیادت ہمراہ چوہدری فوق شیر باز بمع نامزد ملزمان نامعلوم 120 افراد جادہ چوک آگئے جنھوں نے ہاتھوں میں پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھار کھے تھے حکومت وقت کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے، ٹائر جلا کر رو ڈ بلاک کردی جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری جادہ روڈ پر پہنچ گئی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ڈاکٹر فہد نے خود فراز چوہدری کو گرفتار کیا جو بعد ازاں رہا کردیا گیا، پی ٹی آئی مظاہرین کو منتشر کردیا۔
گرفتاری کے بعد فراز چوہدری نے پولیس حراست میں ایک وڈیو پیغام میں کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر فہد نے گرفتار کرکے تشدد بھی کیا۔
پاکستا ن تحریک انصاف شمالی پنجاب کے نائب صدر چوہدری زاہد اختر نے فواد چوہدری کی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور کہاکہ نگران وزیرا علیٰ مکمل جانب داری کا مظاہر ہ کررہاہے اور امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے۔ گرفتاریوں کی شدمذمت کرتے ہیں۔ تحصیل صدر PTI خواتین ونگ سمیر اسعید افضل نے گرفتار یوں کی مذمت کی۔