جہلماہم خبریں

فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو ضمانت منظور ہونے پر رہا کر دیا گیا

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری گرفتاری کے بعد رہا، کارکنوں کی احاطہ کچہری میں پی ٹی آئی زندہ باد کے نعرے، فراز چوہدری کو عدالت سے پھولوں کے ہار پہنا کر اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر لایا گیا۔ کارکنوں کی کثیر تعداد نے فراز چوہدری کی رہائی پر مبارک باد پیش کیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو گزشتہ رات لاہور رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا جس کے خلاف جہلم میں پی ٹی آئی کے کارکنوں مرد وخواتین نے جی ٹی روڈ بلاک کرکے ٹائر جلاکر احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف بھرپورنعرے بازی کی گئی۔
فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو ضمانت منظور ہونے پر رہا کر دیا گیا
جی ٹی روڈبلاک ہونے سے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی تھیں جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ جہلم پولیس نے مذاکرات کے ذریعے پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی لیکن کارکنوں فواد چوہدری کی رہائی تک سڑک بلاک کرنے پر بضد تھے جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کرفواد چوہدری کے بھائی کو حراست میں لیا تو دیگر کارکن منتشر ہوگئے جس کے بعد ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی۔

فراز چوہدری کو تھانہ منتقل کیا گیا جس کے بعد ہسپتال سے میڈیکل کے بعد عدالت پیش کیا گیا تو عدالت نے پچاس ہزار مچلکوں جمع کروانے پرفراز چوہدری کورہا کر دیا۔ علاقہ مجسٹریٹ وقاص وڑائچ نے فراز چودھری کی رہائی کے احکامات جاری کئے۔

رہائی کے بعد فراز چوہدری نے کہا کہ ہمارے بڑوں نے پاکستان کےلیے قائداعظم اور فاطمہ جناح کا ساتھ دیا تھا اب ہم فواد چوہدری کی قیادت میں عمران خان کے ساتھ ہیں۔

فراز چوہدری کو رہا ہونے پر کارکنوں نے بھرپور نعرے بازی کرتے ہوئے فراز چوہدری کو کندھوں کو اٹھا لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button