پنڈدادنخاناہم خبریں

فواد چوہدری کی وزیراعلیٰ پرویز الٰہی سے ملاقات، فواد کی وزیراعلیٰ کو دورہ جہلم کی دعوت

پنڈدادنخان: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ملاقات کیا۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اورحقیقی آزادی مارچ کے تیسرے مرحلے کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فواد چوہدری کی وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو جہلم کے دورہ کی دعوت دی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پہلی فرصت میں جہلم آؤں گا اورعوامی فلاح کے منصوبے کا اعلان کروں گا۔

چوہدری پرویز الٰہی کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء کو فول پروف سکیورٹی کے انتظامات مکمل ہیں۔ راولپنڈی میں عمران خان اور مارچ کے شرکاء کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ فول پروف سکیورٹی پلان پرعملدر آمد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے عزت دی ہے، پنجاب میں ہماری حکومت عوام کی فلاح کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ جومرضی آئے یا جائے،پنجاب میں کوئی بھی سیاسی مہم جوئی کامیاب نہیں ہوگی۔ پہلے بھی دعوے کیے گئے لیکن مخالفین کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملا۔ اب بھی مخالفین ناکام رہیں گے۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ (ن) لیگ ہر آنے والے دن نیچے ہی نیچے جا رہی ہے۔ پنجاب حکومت حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء کی حفاظت کا فریضہ بطریق احسن سرانجام دے گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کو خوداری اورعزت سے جینے کا راستہ دکھایا۔ عمران خان نے پاکستانی قوم کوحقیقی آزادی کا پیغام دیا ہے۔ عوام عمران خان کیساتھ ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء کیلئے بہترین انتظامات کیے ہیں۔ پہلے بھی حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء پرامن رہے اورآئندہ بھی پرامن رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button