جہلم

کریشنگ سیزن کے باوجود چینی کی انتہائی زیادہ قیمت حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ شہری حلقے

جہلم: کریشنگ سیزن کے باوجود چینی کی انتہائی زیادہ قیمت حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، سیزن کے خاتمے پر چینی نایاب ہو سکتی ہے، شہریوں کا چینی کے نرخوں پر ملا جلا رجحان۔

شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کریشنگ کا سیزن عروج پر ہے شوگر ملز مالکان کسانوں سے گنا خرید کر چینی تیار کر رہے ہیں، اس کے باوجود چینی کے نرخ کم ہونے کی بجائے روز بروزبڑھ رہے ہیں جوکہ حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ کریشنگ سیزن کے بعد چینی بازاروں میں نایاب ہو جائے گی۔

شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان ، وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں کمی کی حکمت عملی مرتب کی جائے تاکہ چینی کے نرخ واپس 55 روپے فی کلو پر آ سکیں۔ اگر حکومت شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی تو آمدہ انتخابات میں موجودہ حکمرانوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button