پنڈدادنخان

قومی بچت مرکز پنڈدادنخان کے کیشئر کا عوام سے ناروا سلوک، عوام خوار ہونے لگے

پنڈدادنخان: قومی بچت مرکز پنڈدادنخان میں عوام خوار ہونے لگے، نواز نامی کیشئر کا عوام سے نارواسلوک معمول بن گیا، جائز کام کے لیے بھی کئی کئی گھنٹے انتظار کرواتا ہے، اس سے قبل نواز نامی شخص منیجر کے عہدے پر کام کررہا تھا نامناسب رویہ اور بدعنوانیوں کی بنیاد پر کیشئر لگا دیا گیا۔ ذرائع

تفصیلات کے مطابق مرکز قومی بچت پنڈدادنخان ناقص حکمت عملی کے باعث عوام خوار ہونے لگے جبکہ عورتوں اور بزرگوں سمیت عوام کا سڑک پر کئی کئی گھنٹے رش لگا رہنا معمول بن گیا جبکہ دوسری جانب عملہ نے بھی عوام سے ناروا سلوک رکھنا وطیرہ بنا یا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ نواز نامی کیشئر مردوں اور خواتین سے ہتک آمیز رویہ سے پیش آتا ہے اور جان بوجھ کر کئی کئی گھنٹے انتظار کروانے کے بعد دھمکیاں دیتا ہے کہ جاو تم لوگوں سے جو ہوتا ہے کرلو میں اپنی مرضی کے اصولوں پر ہی کام کروں گا جبکہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ چند ماہ قبل نواز نامی ملازم منیجر کے عہدے پر کام کررہا تھا جس کو سزا کے طور پر اب کیشئر لگا دیا گیا ہے۔

اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ نواز نامی ملازم کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے اور کسی قابل اور فرض شناس شخص کو اسکی جگہ تعینات کیا جائے ورنہ مرکز کے سامنے احتجاج کیا جائے گا جسکی مکمل ذمہ داری متعلقہ حکام پر ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button