جہلم

عید قربان،گوشت کو فریزر میں سجانے کی بجائے مستحقین کے پیٹ تک پہنچائے۔ ڈاکٹر عبدالشکور ملک

جہلم: عید قربان گوشت خوری کا تہوار نہیں بلکہ ایثار و قربانی کا موقع ہے، عید الاضحی اور قربانی اللہ تعالیٰ کے حکم مکمل فرمانبرداری کا نام ہے۔

ان خیالات کاا ظہار انجمن شہریان جہلم کے سابق صدر اور فیملی فزیشز جہلم کے صدر ڈاکٹر عبدالشکور ملک نے عید الاضحی کی حقیقت اور مقصد کے موضوع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سنت ابراہیمی اور شریعت محمدی کی اطاعت کا طریقہ ہے یہ موقع ہمیں بڑی سے بڑی قربانی دینے کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ان مبارک لمحات میں غریبوں مسکینوں اور پسے ہوئے افراد کو یاد رکھیں، نمودونمائش سے پرہیز کریں اور گوشت کو فریزر میں سجانے کی بجائے مستحقین کے پیٹ تک پہنچائے۔

انہوں یہ مشورہ بھی دیا کہ چٹ پٹے کھانوں اور بسیار خوری سے پرہیز کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button