جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا دینہ بٹ کڑاہی پر چھاپہ، ناقص صفائی، ملازمین کو کم تنخواہ دینے پر جرمانہ، مالکان کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے سرکاری احکامات پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے دینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بٹ کڑاہی ہوٹل پر اچانک چھاپہ مارا۔
ڈی سی جہلم نے کچن اور ہوٹل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا جہاں صفائی کے ناقص انتظامات اور حکومت پنجاب کی جانب سے مقررہ حد سے کم تنخواہیں دی جارہی تھیں جس پر ڈی سی جہلم نے موقع پر جرمانے کرتے ہوئے مالکان کو نوٹس جاری کر کے دفتر طلب کر لیا۔