جہلماہم خبریں

جہلم کچہری میں ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی

جہلم: احاطہ کچہری میں ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے فائرنگ، فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت تین افراد شدید زخمی، فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی زخمی، آر پی او راولپنڈی کا نوٹس، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں احاطہ کچہری میں ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے تھانہ چوٹالہ کے اقدام قتل کے مقدمہ میں پیشی پر آئے ملزمان پر مخالفین نے فائرنگ کر دی، ایک پولیس اہلکار وسیم شوکت، مسعود نامی ملزم فائرنگ سے شدید زخمی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ناصر بھی زخمی ہو گیا۔
جہلم کچہری میں ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی
پولیس نے دو حملہ آور ناصر اور وسیم کو گرفتار کر لیا، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، جہلم کے علاقہ ہون ہموالہ کے رہائشی مقتول الطاف کے ساتھیوں نے فائرنگ کی۔

احاطہ کچہری میں فائرنگ کے واقعہ پر آر پی او راولپنڈی نے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔ آر پی او راولپنڈی ناصر محمود ستی نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button