جہلم

ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ساتھ جہلم شہر میں رکشہ ڈرائیوروں کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں

جہلم: ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ساتھ شہر میں رکشہ ڈرائیوروں کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں، اندرون شہر سٹاپ ٹو سٹاپ کرائے میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ، 1/2 کلو میٹر تک کا کرایہ 50 روپے مقرر کردیا گیا ہے۔ سواریوں اور چنگ رکشہ ڈرائیورز کے درمیان تکرار اور سخت جملوں کا تبادلہ، لڑائی جھگڑے روزانہ کا معمول بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح سے آنے والے مسافروں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں جانے کے لئے چنگ چی رکشہ ڈرائیور منہ مانگے کرائے وصول کرر ہے ہیں ، سیکرٹری آرٹی اے ، ٹریفک پولیس نے شہریوں کے مسائل سے مکمل لا تعلقی اختیا رکررکھی ہے۔

رکشہ ڈرائیورز 1 سے 2 کلو میٹر کا کرایہ 50 روپے وصول کرر ہے ہیں ، یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ضلع جہلم میں جنگل کا قانون نافذ ہے، رکشہ ڈرائیوروں نے اپنی الگ بادشاہت قائم کر رکھی ہے۔ ضلع بھر میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

شہری تنظیموں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ ضلع جہلم میں فرض شناس ایماندار افسران تعینات کئے جائیں جو شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں تا کہ شہری حکومتی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button