جہلماہم خبریں

عمران خان کو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی واپسی کا سن کر فوبیا ہو گیا ہے۔ چوہدری راشد گھرمالہ

جہلم: چوہدری راشد گھرمالہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی واپسی کا سن کر فوبیا ہو گیاہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل جہلم کے صدر چوہدری راشد گھرمالہ نے برطانیہ سے بذریعہ ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی نااہلی کیوجہ سے آج 22 کروڑ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور نااہل حکمرانوں نے ملک کی معیشت کو تباہ و برباد کردیا ہے ، نااہل حکمرانوں نے عوام کو نئے پاکستان کے نام پر دھوکہ دیا اور عوام سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اس وقت پاکستان کی ضرورت بن چکے ہیں جس کیوجہ سے موجودہ حکمران میاں نواز شریف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، حکومت کی نااہل پالیسیوں کے باعث آج غریب آدمی سے روٹی کے نوالے کے ساتھ ساتھ چولہے کی گیس بھی چھین لی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کا ایک ایک دن بھی عوام کے لئے بھاری ہوتا جا رہا ہے ، اگر ان کو مزید وقت دیا گیا تو ملک دیوالیہ ہو جائیگا جس کی وجہ سے اب مسلم لیگ ن کی حکومت برسر اقتدار آکر ملک کو ان کے بوئے ہوئے بیجوں سے نکال کر ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریگی۔

چوہدری راشد گھرمالہ نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا سن کر وزیراعظم عمران خان اور اس کے ساتھیوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button