سوہاوہ
پٹرولنگ پولیس شاہ دی لس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

سوہاوہ: پٹرولنگ پولیس شاہ دی لس کے اے ایس آئی زین العابدین ہمراہ پٹرولنگ ٹیم نے گشت کے دوران ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار کو روکا تلاشی کے دوران موٹر سائیکل سوار محمد وقاص ولد محمد صفدر سکنہ ڈھوک بھٹی کونتریلہ تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی سے چرس برآمد ہوئی جسے اے ایس آئی زین العابدین نے قبضہ میں لے کرمجرم کے خلاف زیر دفعہ9b مقدمہ درج کر دیا۔
اے ایس آئی زین العابدین نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ علاقے میں امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے قلع قمع کیلئے پٹرولنگ پولیس شاہ دی لس ہمہ وقت موجو د ہیں جو انشاء اللہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اپنے تما م وسائل بروئے کار لائے گی۔