جہلم
ایس پی پٹرولنگ ہائی وے پولیس کوثر پروین کا پٹرولنگ پوسٹ مصری موڑ کا فارمل دورہ

جہلم: ایس پی پٹرولنگ ہائی وے پولیس سرگودھامحترمہ کوثر پروین کا پٹرولنگ پوسٹ مصری موڑ کا فارمل دورہ، پوسٹ کے چاک و چوبند دستے نے ایس پی کو سلامی پیش کی، شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا گیا۔
ایس پی کوثر پروین نے پوسٹ کی صفائی ستھرائی، باورچی خانہ سمیت بیرکوں اور ریکارڈ کو چیک کیا۔ سیکورٹی امور اور موجودہ ملکی حالات کے متعلق ملازمان کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بہترین صفائی ستھرائی اور پوسٹ کے تمام معاملات باطریق احسن سرانجام دینے پر پوسٹ انچارج عدنان اقبال سب انسپکٹر، محرر پوسٹ شکیل احمد سمیت تمام ملازمان کو شاباش دی۔