
جہلم: محکمہ صحت پنجاب بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے میں ایک مرتبہ پھر کامیاب، نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کا سہرہ ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ، چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میاں مظہر حیات، میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر شعیب کیانی کو جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیلتھ ریفامز نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلع جہلم اتھارٹی کو انتہائی معیاری کارگزاری دکھانے پر مبارک باد دی، اکتوبر 2021ء کی کارگزاری کو مدنظر رکھتے ہوئے مجاز اتھارٹی نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کو نمایاں کارکردگی حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
یہ امر قابل زکر ہے کہ سی ای او ڈی ایچ اے جہلم نے 85 فیصد نمبر حاصل کئے ہیں اسی طرح ایم ایس ڈی ایچ کیو جہلم ڈاکٹر شعیب کیانی کو حسب سابق تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک باد دی گئی۔
یہ امر مبنی برحقیقت ہے کہ شعیب کیانی ایم ایس نے نہ صرف ہسپتال کے انگنت مسائل کو حل کروایا بلکہ ہسپتال کی بہتری کے لئے اپنی ٹیم کے ہمراہ شب و روز محنت کرنے میں مصروف ہیں ، اللہ کے فضل و کرم اور محکمہ صحت کے افسران و ملازمین کی شب و روز محنت ہے۔
بلاشبہ مذکورہ کامیابی کا کریڈٹ ڈپٹی کمشنر اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کو جاتا ہے، انہوں نے ہمہ وقت محکمہ صحت کے ساتھ عملی تعاون کیا اور ہمیشہ بروقت رہنمائی کی ہے۔
سی ای او ہیلتھ جہلم نے اپنی کامیابی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ورک کے بغیر کامیابی حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے۔