جہلم

جہلم میں گزشتہ ہفتے ہونے والی بارش کے بعد سردی میں اضافہ، گرم کپڑوں کی خریداری شروع

جہلم: گزشتہ ہفتے ہونے والی بارش کے بعد سردی میں اضافہ ، گرم کپڑوں کی خریداری شروع ، لوگوں کی بڑی تعداد نے لنڈے بازار کا رخ کر لیا، شہر کی سڑکوں سمیت اقبال لائبریری روڈ پر لنڈے کی دکانیں اور ٹھیلے سج گئے، خریداروں کا رش۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے ہونے والی بارشوں اور سرد ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے ، شہریوں نے سردی کی لہر میں اضافے کے ساتھ ہی گرم ملبوسات کی خریداری شروع کر دی ہے۔

گزشتہ روز لنڈے بازار میں خریداروں کا خوب رش رہا، تاہم گزشتہ سال کی نسبت گرم ملبوسات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافے سے سفید پوش طبقہ کی پریشانی میں اضافہ نظر آرہا ہے ، شہر سمیت گردونواح میں برسنے والی بارش اور سرد ہواؤں نے موسم سرما کی نوید سنا دی ہے ، بارش کے بعد موسم تبدیل ہونے سے شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال کرنا شروع کر دیاہے۔

لنڈے بازار سمیت شہر میں قائم کپڑوں کی دکانوں سے گرم ملبوسات ، جیکٹس ، جرسیاں ، سوئیٹر، شوز، شالز، دستانے ، جرابیں ، ٹوپیاں اور دیگر اشیاء کی خریداری شروع ہو چکی ہے ، اس سلسلہ میں شہر میں قائم لنڈے بازار میں شہریوں کا رش بڑھ چکا ہے۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت ملبوسات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے ، جس کیوجہ سے متوسط طبقہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ سردی کی شدت سے بچنے کے لئے لنڈا بازار وہ واحد جگہ تھی جہاں سے متوسط طبقہ اپنے اور بچوں کے لئے خریداری کر لیتے تھے ، لیکن اب لنڈے کی اشیاء بازار کی اشیاء سے بھی مہنگی مل رہی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button