دینہاہم خبریں

دینہ میں باراتیوں کی کار کو حادثہ، ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، تعداد 4 ہو گئی

دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر کار حادثہ میں زخمی ہونے والا ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہو گئی، چاروں نوجوانوں کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سسکیوں اور آہوں میں سپردخاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے محلہ چشتیاں کے رہائشی 5 دوست بارات کے ساتھ سوہاوہ جا رہے تھے کہ دینہ کے قریب جی ٹی روڈ چکوہا کے مقام پر کار آئل ٹینکر کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 دوست محمد مبین ولد غلام رسول عمر 25سال ، اقبال ولد الیاس عمر 22سال محمد اویس عمر 20سال ساکنائے جہلم مو قع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
دینہ میں باراتیوں کی کار کو حادثہ، ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، تعداد 4 ہو گئی
حادثہ میں ان کا ایک ساتھی محمد عدیل ولد محمد شبیر عمر 25سال ہسپتال میں زندگی اور موت سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا جبکہ 1 دوست محمد واجد ولد تنویر عمر 18سال ابھی زیر علاج ہے۔
دینہ میں باراتیوں کی کار کو حادثہ، ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، تعداد 4 ہو گئی
جاں بحق ہونے والے چاروں نوجوانوں کی اجتماعی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ محلہ چشتیاں میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور مرحومین کی مغفرت کے لئے خصوصی دعاکی گئی ۔ چاروں نوجوانوں کا جنازہ ایک ہی محلے میں اٹھنے سے کہرام مچ گیا، ہر انکھ اشکبار تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button