دینہاہم خبریں

دینہ میں آوارہ کتوں کا حملہ، سکولز کے بچوں سمیت 15 افراد کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا

دینہ میں آوارہ کتوں نے حملہ کر کے متعدد سکول کے بچوں سمیت 15 افراد کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا ، آوارہ کتوں کی بہتات سے شہریوں کا گھروں سے نکلنا محال ہو گیا، جگہ جگہ آوارہ کتوں کی بھر مار سے شہریوں میں خوف و ہراس، عوام پریشان نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں گزشتہ چند روز سے آوارہ کتوں نے عوام کا جینا محال کر دیا ، ٹولیوں کی شکل میں عوام پر حملہ آور ہو جاتے ہیں۔ 8 سالہ احتشام ولد محمد یونس سکنہ اقبال ٹاؤن دینہ اور 12 سالہ ذیشان ولد زرین گل سکنہ چک عبدالخالق سکول جا رہے تھے کہ کتوں نے گھیر لیا اور حملہ آور ہو گئے۔

اسی طرح ایک چک عبدالخالق کی رہائشی خاتون کو بھی کاٹ کر شدید زخمی کر دیا ، آر ایچ سی دینہ کے مطابق 4 دنوں میں 15 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی طرح خواتین، بچے اور عمر رسیدہ افراد خطرناک آوارہ اور پاگل کتوں کا نشانہ بن رہے ہیں، آوارہ کتوں کی بہتات سے شہری مشکلات کا شکار ہیں ، شام ڈھلتے ہی آوارہ کتے گلی محلوں میں راہگیروں پر حملہ آور ہو جاتے ہیں، سکول کے بچے بھی صبح کے وقت آوارہ کتوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔

عوامی حلقوں نے اعلی احکام سے اپیل کی ہے کہ دینہ اور گردو نواح میں آوارہ کتوں کے مسلسل واقعات کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button