اوورسیز پاکستانیجہلم

ایم ڈی ایس ایل ایس سرفراز ملک کی شفیق شہزاد سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ملاقات

لندن: منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایل ایس کالج سرفراز ملک کی شفیق شہزاد منسٹر فار ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران یو کے میں مکین پاکستانیوں کی بہتری کیلئے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، یوکے میں 1اعشاریہ5 ملین سے زائد پاکستانی مکین ہیں، بیرون ملک مکین پاکستانیوں کی طرف سے بھیجے گئی رقوم سے پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہوتا ہے، پاکستان میں انوسٹمنٹ اور کاروبار کو مزید ساز گار بنا کر برٹش پاکستانیوں سے انوسٹمنٹ کرائی جا سکتی ہے۔

آخر میں ایم ڈی ایس ایل ایس کالج سرفراز ملک نے شفیق شہزاد منسٹر فار ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ پاکستان ہائی کمیشن یوکے کو یادگاری سونیئر پیش کیا۔ انہوں نے یوکے کیلئے پاکستانی ہائی کمشنر ہائی ایکسی لینسی معظم احمد خان کیلئے بھی سونیئر پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button