جہلماہم خبریں

گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث ضلع جہلم کے تمام سکولوں کے اوقات کار تبدیل

جہلم: گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث شہر سمیت ضلع بھر کے تمام سرکاری ونجی سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے، اب سکولز صبح 7 بجکر 15 منٹ لگیں گے ، جبکہ دن 12 بجکر 45 منٹ پر چھٹی دے دی جائے گی۔

محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایا ہے کہ شہر سمیت ضلع بھر میں قائم سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سکولز صبح 7 بجکر 15 منٹ پر لگیں گے اور دن 12 بجکر 45 منٹ پے چھٹی ہوگی، سکولوں کے لئے جاری کردہ نئے اوقات کار تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر لاگو ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ گرمی کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے موصول ہونے والے تحریری حکم نامے کے مطابق نرسری سے مڈل تک کے طلباء و طالبات کی کلاسز کے اوقات کار 7 بجکر 15 منٹ سے12بجکر 45 تک ہونگے جبکہ جمعہ کو چھٹی 11 بجکر 15 منٹ پر ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button