پنڈدادنخاناہم خبریں

تحصیل پنڈدادنخان میں 10 کلو گرام آٹے کے تھیلے کے حصول میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان میں دس کلو آٹے کے تھیلے کا حصول عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، دس کلو آٹے کے تھیلے کی کم ترسیل کے باعث غریب عوام خالی ہاتھ لوٹنے لگے، پنڈدادنخان کھیوڑہ میں آٹے کے تھیلوں کی تعداد بڑھائی جائے، عوام حلقوں کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کی سہولت کے لیے دس کلو کا آٹے کا سستا تھیلہ فروخت کیا جارہا ہے لیکن آٹے کے تھیلوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے عوام کو انتظار کے بعد خالی ہاتھ لوٹنا پڑتا ہے، آٹے کا کوٹہ بڑھایا جائے تاکہ عوام حکومت کی جانب سے دی گئی سہولت سے مستفید ہوسکیں۔

عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی جہلم نعمان حفیظ اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ملک نور زمان سمیت دیگر انتظامیہ سے اپیل ہے کہ عام لوگوں کیلئے آٹے کی خریداری آسان بنائی جائے اور اس کیلئے کھلی جگہ پر سٹال لگا جائیں اورخواتین کیلئے آٹے کی خریداری کا الگ سٹال لگایا جائے اور انتظار کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button