جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں گرانفروشوں نے انت مچا دی، دکاندار پھل سبزیوں کے من مانے نرخ وصول کرنے لگے

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں خود ساختہ مہنگائی کا طوفان ، پھلوں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس غیر فعال ،قصاب بھی من مانے نرخوں پر گوشت فروخت کرنے لگے، غریب مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئے، انتظامیہ خاموش تماشائی، شہری سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں گرانفروشوں نے انت مچادی، دکاندار پھل سبزیوں کے من مانے نرخ وصول کرنے لگے جبکہ دکانوں سمیت سڑک کنارے کھڑے ہو کر پھل و سبزیاں فروخت کرنے والے ریڑھی بان بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے دکھائی دیتے ہیں۔

دوسری جانب قصابوں نے چکن ، بیف اور مٹن کے الگ الگ نرخ مقرر کر کے گوشت فروخت کرنا شروع کررکھا ہے، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ تحصیل پنڈدادنخان اور تحصیل سوہاوہ میں قصاب مردہ اور لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے اور وٹنری ڈاکٹرز دفتروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کی عدم توجہی کیوجہ سے قصابوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا ہے، بااثر قصاب سرعام نالوں کے اوپر بیٹھ کر گوشت فروخت کرتے دکھائی دیتے ہیں ، بیشتر قصابوں نے میڈیکل سرٹیفکیٹ تک حاصل نہیں کئے جن ٹھیوں پر گوشت فروخت کیا جاتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شام ہوتے ہیں ان ٹھیوں پر کتے اپنی بادشاہت قائم کرلیتے ہیں ۔ اس طرح صارفین کو جراثیم ذدہ گوشت فروخت کیا جا رہا ہے، انتظامیہ کو چاہیے کہ قصابوں کو پٹھوں اور دکانوں کے اطراف جالیاں لگانے کا پابند بنائیں تاکہ شہری حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق حکومت پنجاب کے مقررہ کردہ نرخوں پر گوشت خرید کر استعمال کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button