سوہاوہ

سوہاوہ میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے آٹے کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، ایک ٹرک پکڑا گیا

سوہاوہ: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر جہلم ارشد تارڑ نے آٹے کی سمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آٹے کی بوریوں سے بھرا ٹرک ترکی ٹال پلازہ سوہاوہ کے مقام پر قبضہ میں لے لیا۔

ٹرک سے 20 کلو کی 1338 آٹے کی بوریاں برآمد، آٹے کی بوریاں گوجرانولہ سے مبینہ طور پر صوبہ سے باہر سمگل کی جا رہی تھیں، ڈرائیور کے پاس آٹے کی نقل و حمل کا اجازت نامہ موجود نہیں تھا۔ محکمہ فوڈ کی جانب سے سوہاوہ تھانہ میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے کہا کہ قانون کے مطابق آٹے کی بوریاں سرکاری ریٹ پر فروخت کی جائیں گی، آٹے اور گندم کی سمگلنگ کے حوالے سے حکومت پنجاب زیرو ٹالرونس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ان کارروائیوں کا مقصد مارکیٹ میں آٹے اور گندم کی مقرر کردہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button