جہلم

مفت آٹا تقسیم کا ڈرامہ رچا کر غریب سفید پوش طبقے کو سر عام ذلیل و خوار کیا جا رہا ہے۔ سماجی حلقے

جہلم: مفت آٹا تقسیم کا ڈرامہ رچا کر غریب سفید پوش طبقے کو سر عام ذلیل و خوار کیا جا رہا ہے، حکومت کی جانب سے مفت آٹا سکیم سے عوام کی عزت نفس مجروح کی جا رہی ہے آٹا مفت دینے کی آڑ میں حکومت نے آٹے کے نرخوں میں 100 فیصد اضافہ کر دیا ہے جو کہ عوام کے سخت زیادتی کے مترادف ہے۔

ان خیالات کا اظہار شہرکی سماجی تنظیموں کے عمائدین نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگر عوام کے ساتھ مخلص ہوتی تو آٹے کے نرخوں میں کمی کرکے شہر کے بازاروں میں آٹے کی فراہمی کو ممکن بناتی، اس طرح عوام کو مفت آٹے کے چکر میں رسوا نہ کرتی، حکومت کو چاہیے تھا کہ سستے رمضان بازار لگا کر آٹے سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو سہولیات فراہم کرتی، جہاں سے شہری باآسانی آٹے سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی خریداری کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ غربا کیلئے مفت آٹا سکیم بھی سابق ریلیف پیکجز کی طرح بیورو کریسی کی بد انتظامی کی نظر ہوتی جارہی ہے بجلی کے بل اگر گھر میں تقسیم ہو سکتے ہیں تو آٹا باعزت طریقے سے کیوں تقسیم نہیں کیا جا سکتا، عوام کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے باعزت طریقے سے مفت آٹے کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے تاکہ حقدار تک اس کا حق پہنچ سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button