کھیوڑہپنڈدادنخاناہم خبریں

کھیوڑہ میں زمین کے تنازعہ پر دوگروپوں میں لڑائی، 4 خواتین زخمی

کھیوڑہ میں زمین کے تنازعہ پر دوگروپوں میں لڑا ئی، لڑائی کے دوران پتھراؤ سے دونوں گروپوں کی 2، دو خواتین زخمی، لڑائی کے دوران ہوائی فائرنگ، کھیوڑہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے، وقوع کا معائنہ کیا اور دونوں فریقین کی طرف سے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ محلہ دھمرایا زمین کے تنازعہ پر دونوں گروپوں میں لڑائی ہوئی، لڑائی کے دوران پتھراؤ سے دونوں گروپوں کی دو دو خواتین زخمی ہوئیں اور موقع پر ہوائی فائرنگ بھی کی گئی، ایک گروپ کی دونوں خواتین شدید زخمی ہوئی، شدید زخمیوں کو راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔

لڑائی کی اطلاع ملتے ہی کھیوڑہ انچارج پولیس چوکی عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، دونوں فریقین کی طرف سے درخواستیں لے کر مزید تفتیش کر کے قانونی کارروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button