جہلماہم خبریں

سیلاب سے تباہ کاریاں جاری ہیں لیکن سیاستدان اپنی سیاست میں لگے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ

جہلم: مشین محلہ نمبرایک دفتر جماعت اسلامی جہلم میں جماعت اسلامی کے 81ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیاگیا، اس تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایم این اے و نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹ فرید احمدپراچہ تھے، ضلع بھر سے جماعت اسلامی کے ارکان و کارکنان سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری امیرجماعت اسلامی ضلع جہلم،سید ضیاء اللہ شاہ بخاری امیرجماعت اسلامی تحصیل سوہاوہ، ندیم احمد جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع جہلم، عبدالسلام صدر جے آئی یوتھ ضلع جہلم، سابق امیدوار ایم پی اے چوہدری فاروق احمد، ظفر اقبال، سابق امیدوار ایم این اے راجہ نواز کیانی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ڈاکٹر فریداحمدپراچہ کا جہلم پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فریداحمد نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جہدوجہد کے 81سال مکمل ہوچکے ہیں، جماعت اسلامی نے بنگلہ دیش،کشمیر،فلسطین سمیت دیگر اسلامی ممالک کی آزادی کیلئے تحریکیں چلائی، جیلیں کاٹی، جماعت اسلامی کو صادق اور امین ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب سود کیخلاف لڑا گیاکیس بھی شرعی عدالت نے ہمارے حق میں سنادیا لیکن افسوس کہ حکومت نے اسکے خلاف اپیل دائر کردی، اب صرف حل جماعت اسلامی ہے۔ ملک میں سیلاب سے تباہ کاریاں جاری ہیں لیکن ہمارے سیاسی اپنی سیاست میں لگے ہوئے ہیں۔ کسی کو سندھ، بلوچستان، پنجاب میں سیلاب سے متاثر ہونے والے شہریوں کا خیال نہیں، جانور مررہے ہیں، 9 سو کے قریب جانیں ضائع ہوگئی۔ فصلیں تباہ ہوگئیں لیکن کوئی سیاسی مدد کے لیے نہیں پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے، سب پاکستانیوں اور بیرون ممالک میں مقیم شہریوں سے اپیل ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کریں الخدمت فاؤنڈیشن کو فنڈز دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button