جہلم

کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف ضلع جہلم میں 27 اکتوبر کو سیاہ منایا جائے گا

جہلم: کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف ضلع جہلم میں 27 اکتوبر کو سیاہ منایا جائے گا۔

اس حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈینیشن حاکم خان کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔
کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف ضلع جہلم میں 27 اکتوبر کو سیاہ منایا جائے گا
یوم سیاہ کے موقع پر 11 بجے ڈی آفس تا وائے کراس تک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی جائے گی، جس میں تمام محکموں کے افسران و سٹاف سمیت سول سوسائٹی اور سکولز کالجز کے طلباء بھی شریک ہوں گے۔ محکمہ اطلاعات کی جانب سے آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہم یکجہتی کا حق ادا کرتے رہیں گے، کشمیری اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کے لیے تنہا نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button