سوہاوہ

پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن، 2 افراد منشیات سمیت گرفتار

سوہاوہ: پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال کے انچارچ سب انسپکٹر وسیم حسن، اسسٹنٹ سب انسپکٹر رستم عباس نے اپنی ٹیم ضیاء الرحمٰن ASI، محمد احسان Asi، علی مرتضی،بدر منیر،ندیم رزاق، کامران اصغرکے ہمراہ SP پٹرولنگ راولپنڈی ریجن میڈم زنیرہ اظفر DSP پٹرولنگ جہلم رضا اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے 2 افراد سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے دونوں اشخاص کے خلاف زیر دفعہ 9C / CNSA کے تحت مقدمہ درج کروا کر تھانہ سوہاوہ میں پابند سلاسل کر دیا۔

اسکے علاوہ رواں ماہ اوور لوڈ اور قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 6 ڈرائیوران پر مقدمات درج رجسٹر کروائے گئے۔ دوران چیکنگ 3 عدد خطر ناک اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کروایا گیا۔ دوران سفر خراب ہوجانیوالی متعدد گاڑیوں کی مدد کی گئی اور دوران سفر پریشان اور مشکل میں مبتلا لوگوں کو باحفاظت انکی منزل کی طرف روانہ کیا گیا،مختلف حادثات میں زخمی لوگوں کو بروقت ہسپتال پہنچا کر فوری طبی امداد فراہم کر کے ان کی جان و مال کو بچایا گیا۔

انچارج پوسٹ راجہ وسیم حسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ میں اور میری ٹیم کا ہر ممبر ہمہ وقت روڈ پر لوگوں کو محفوظ سفر کی فراہمی اور جرائم پیشہ افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے کوہشاں ہیں، پورے پنجاب دوران سفر کسی بھی مشکل اور پریشانی کی صورت میں پٹرولنگ پولیس ہیلپ لائن 1124 پر کال کریں. پٹرولنگ پولیس ہمہ وقت آپ کی خدمت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے شاہراہوں پر موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button