پنڈدادنخان

پنڈدادنخان اورگردونواح میں پی ٹی وی کی نشریات بند

پنڈدادنخان کے علاقہ ڈنڈوت میں قائم پاکستان ٹیلی ویژن کا بوسٹرگزشتہ دو ماہ سے بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے پنڈداد نخا ن اور تحصیل بھرمیں پی ٹی وی چینل کی نشریات صاف دکھائی نہیں آ رہی اور کہیں نشریات آ ہی نہیں رہیں۔

عوام کی طرف سے بار بار شکایات کے باوجود ابھی تک نشریات بحال نہیں ہوئیں اور نہ ہی پی ٹی وی کی اعلیٰ انتظامیہ نے کوئی نوٹس لیا ہے، پنڈدادنخان کی عوام میں نشریات کی بندش پرشدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس دور میں واحد سستی تفریح پی ٹی وی کی نشریات ہیں ہرشہری ڈش،پی ٹی سی ایل کیبل نیٹ ورک اورموبائل وائی فائی کی سہولت حاصل نہیں کر سکتا، ہرماہ بجلی کے بلوں میں 35 روپے ٹیلی ویژن فیس وصول کی جا رہی ہے لیکن پنڈدادنخان اور گردونوح میں پی ٹی وی کی نشریات کی سہولت نہیں دی جارہی ہے۔

عوامی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پنڈدادنخان تحصیل بھرمیں پی ٹی وی کی نشریات کوفوری طورپربحال کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button