ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوثر سلیم کا اینٹی ڈینگی کے حوالے سے جہلم کے مختلف سکولوں کا دورہ

جہلم: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر( زنانہ) میڈم کوثر سلیم کا اینٹی ڈینگی کے حوالے سے قائد اعظم اکیڈیمی ،گورنمنٹ جامع ہائی سکول اور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول مدرسۃ اللبنات کا دورہ کیا اور واک و سمینار کا اہتمام کیاگیا ، جس میں سکولز کے اساتذہ کرام سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد شامل تھی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر( زنانہ) میڈم کوثر سلیم کا اینٹی ڈینگی کے حوالے سے گورنمنٹ جامع ہائی سکول، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول مدرسۃاللبنات اور قائد اعظم اکیڈیمی میں ڈینگی کے حوالے سے دورہ کیا اور آگاہی واک و سیمینار کا اہتمام کیاگیا جس میں سکولز کے اساتذہ کرام سمیت طلباء و طالبات نے بھر پور حصہ لیا۔
اس موقع پر ڈی ای او زنانہ کوثر سلیم نے سکولز انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ خصوصی طور پر تعلیمی اداروں میں صفائی اور سپرے کی ذاتی طور پر نگرانی کریں تا کہ برسات کے موسم میں ڈینگی لاروے کی افزائش نہ ہوسکے، مچھروں کے انڈوں اور لاروا کو ختم کرنے کے لیے فالتو چیزوں کو ضائع کردیں، کسی بھی جگہ پر جمع ہونیوالے پانی کو خشک رکھیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔