
ڈومیلی: سینئر رہنماپاکستان مسلم لیگ ن جہلم، سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم کی کوششوں سے دوگروپس میں صلح کرادی۔
ڈیڑھ سال قبل یونین کونسل نگیال کے گاؤں چمیارا میں قدیر گجر اور طلعت گجر کے مابین رنجش طول پکڑ گئی، فائرنگ کے تبادلے سے فریقین کے کئی افراد زخمی ہوئے اور وقت کے ساتھ ساتھ دشمنی بڑھتی گئی اور خدشہ تھا کہ کہیں جانی نقصان نہ ہو ایسے میں چوہدری ندیم خادم نے اپنا مصالحانہ کردار ادا کرتے ہوئے فریقین کو باہمی محبت کے رشتے میں پرو دیا۔
اس موقع پر چیئرمین ملک رب نواز، چوہدری تنویر اور انسپکٹر چوہدری شریف بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ برادریوں، خاندانوں اور افراد کے باہمی تنازعات کو خوش اسلوبی سے حل کرنا چوہدری ندیم خادم کی ترجیحات میں شامل ہے، وہ اس سے پہلے بھی کئی برادریوں اور خاندانوں میں صلح کرواچکے ہیں۔
اس اقدام کو اہل علاقہ نے سہراتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔