پنڈدادنخان
پنڈدادنخان میں بنیادی مرکز صحت ساؤوال زیر آب آنے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

پنڈدادنخان میں بنیادی مرکز صحت ساؤوال زیر آب آنے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا، مرکز صحت میں نکاسی آب نہ ہونے سے برساتی پانی کھڑا ہونے سے مریضوں کو علاج معالجے میں مشکل، اعلی حکام نوٹس لیں۔
تفصیلات کے مطابق بنیادی مرکز صحت ساؤوال زیر آب آنے سے مریضوں کو شدید اذیت کا سامنا ہے، او پی ڈی میں جانے کیلئے کھڑے پانی سے گزارنا پڑتا ہے جس سے بیمار مریضوں خواتین بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکز صحت ساؤوال میں نکاسی آب کا بندوبست کیا جائے، معمولی بارشوں سے بھی مرکز تالاب کا منظر پیش کرتا ہے، ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کے انتظامات کئے جائیں، مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت نکاسی آب کے لیے کوشاں ہیں۔