دینہ

قلعہ روہتاس کے پہلو میں تاریخی گردوارے سی چوا صاحب میں سکھ یاتریوں کی آمد

دینہ: بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کی قلعہ روہتاس گر دوارہ چواء صاحب پر حاضری، گردوارہ کی تزین و آرائش دیکھ کرسکھ یاتریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

بھارتی سکھ یاترا میجر سنگھ ، رنجندر سنگھ اور دیگر نے روہتاس میں جہلم اپڈیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کا پیار اور محبت اپنی مثال ہے، و زیر اعظم عمران خان نے کر تار پور راہداری کھول کر ہمارے دل جیت لئے ہیں ، بھارت میڈیا کے ذریعے پاکستان کے خلاف من گھڑت پرو پیگنڈا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن اور دل جیتنے والا ملک ہے خدا رائے بھارت کو بھی چاہیے کہ نفرتوں کو ختم کر کے دوستی کا ہاتھ بڑھائے ، تاروں والا سسٹم ختم ہو نا چاہیے اور تجارت کو بڑھایا جائے ، روزانہ کی بنیاد پر ہم ایک دوسرے کے ملک آ جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بار00 35سکھ یاتری بابا گرو نانک کے جنم دن کے موقع پر کر تار پور آئے اور ان کی دیکھ بھال اور جو خدمت کی گئی ہے اس کا ہم جتنا بھی شکریہ ادا کریں کم ہے ہمیں جو پیار پاکستان میں ملا ہے اس کو کبھی نہیں بھولیں گے ، کرتار پور راہداری کھولنے پر اللہ تعالی کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کو حکم ملا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی جڑیں ایک ہیں ، بھائی چارہ ایک ہے حدیں ختم ہو نی چاہئیں ، نفرتیں ختم ہو ں گی تو محبت میں بھی اضافہ ہو گا ، پاکستان ایک محبت کر نے والا ملک ہے یہاں آکر بہت پیار ملا ، راستے کھلیں گے تو آپس میں تعلقات اور تجارت میں بھی اضافہ ہو گا۔

آخر میں قلعہ روہتاس سے روانگی کے وقت سکھ یاتریوں نے پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے۔

یاد رہے کہ سکھ یاتریوں کی آمد پر ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ نے فول پروف سیکورٹی انتظامات کروا رکھے تھے ، پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے میٹل ڈیٹیکٹرز ، سی سی ٹی وی کیمروں اور واک تھرو گیٹس کی تنصیب کی گئی تھی جبکہ اردگرد پولیس کے سنائپر ز بھی تعینات کئے گئے تھے، امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے ایلیٹ پولیس فورس کے مسلح دستے بھی گشت کرتے رہے ، ملحقہ علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button