
دینہ میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا، 55 سالہ خاتون موقع پر جاں بحق، ریسکیو 1122 نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ بائی پاس کے قریب جی ٹی روڈ پل کے مقام پر مو ٹرسائیکل سوار شوکت سکنہ ملک پور کھاریاں جو کہ اپنی بیوی کے ہمراہ موٹرسائیکل نمبری GTM-1971 پر دینہ آ رہے تھے کہ اچانک تیز رفتار ڈمپر نے پیچھے سے زور دار ٹکر مار دی۔
موٹر سائیکل پر سوا ر خاتون شاہدہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ اس کا شوہر محمد شوکت شدید زخمی ہو گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کی ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کیا ۔