حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے لئے دینہ سے پی ٹی آئی کا قافلہ راولپنڈی روانہ

دینہ سے حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے لیے قافلہ سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری، فوق شیرباز اور ضلعی صدر غلام زمرد کی قیادت میں راولپنڈی روانہ ہوا، گاڑیوں کے بڑے قافلے میں کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے جھنڈے اور بینر ز اٹھا رکھے تھے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے لیے دینہ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کے بھائی فراز چوہدری اور فوق شیرباز کی قیادت میں بڑا قافلہ روانہ ہوا، دینہ چک اکا کے مقام پر چوہدری فوق شیرباز کی قیادت میں ڈومیلی سے صدر تحصیل سوہاوہ مرزا جمشید اشرف بڑے قافلے کے ساتھ دینہ پہنچے اور دینہ کے قافلے میں شامل ہوئے۔
اسی طرح فراز چوہدری اور ضلعی صدر غلام زمرد کی قیادت میں جہلم سے بڑے قافلے کی قیادت کرتے ہو ئے دینہ چک اکا پہنچے جہاں سے تمام ریلیاں اکٹھی ہو کر راولپنڈی حقیقی آزادی مارچ کے لیے روانہ ہوئے، گاڑیوں کے بڑے قافلے میں کارکنوں نے بینرز اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔
قافلے میں چوہدری محمد انور، چوہدری محمد ضمیر، سابق نائب ناظم حاجی ادریز اختر، انوار الحق مغل، عثمان بٹ، راجہ نوید شہزاد، چوہدری خالد بڑل، علی بٹ، چوہدری فراز جھمٹ، باؤ منیر، صبور شاہ اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔