جہلم

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن؛ 32 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے

جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن 23-2022 کی سرگرمیاں عروج پر، 32 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے،کاغذات نامزدگی حاصل کرنیوالوں میں یونائیٹڈ ویٹرن گروپ کے 17 یونین گروپ کے 11 اورشاہین بزنس گروپ کے 4 امیدوار شامل ہیں، کاغذات حاصل کرنیوالے امیدواراپنے کاغذات نامزدگی مکمل کرنے کے بعد 27 اگست 2022 ء کو واپس جمع کروائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات جو کہ 17 ستمبر2022 ء کوہوں گے اوراس الیکشن میں 7 نشستیں کارپوریٹ کلاس،7 ایسوسی ایٹ کلاس کی ہیں جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کی ایک خاتون کی نشت پرالیکشن ہوگا۔

جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکرٹری جنرل شاہزیب خان کی موجودگی میں الیکشن کمیٹی سے کاغذات نامزدگی وصول کرنیوالوں میں یونائیٹڈ گروپ کے کارپوریٹ کلاس کے امیدواروں میں ملک خاور شہزاد، راجہ محمد اعجاز، وقاص محمود، عبدالعزیز، وقار احمد، شبیر احمد، محمد اکرام، عرفان قریشی، محمداعظم جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدواروں میں حافظ غلام مصطفیٰ، غلام رسول، غلام احمد، تیمور علی مخدوم، راجہ محمد عمران، زین العابدین، راجہ شیراز اکبر، ندا زاہد (خاتون کی نشست کیلئے) شامل ہیں۔

اسی طرح یونین گروپ کے کارپوریٹ کلاس کے کاغذات نامزدگی وصول کرنیوالوں میں عبدالعزیز، آفتاب ساہی، یونس بیگ، اسی طرح ان کے ایسوسی ایٹ کلاس کے رانا شاہد علی، میاں ادریس، شہزاد احمد، یاسر علی ملک، ناصرہ سلطانہ، مدیحہ حسن، ہارون نواز اور ماجد حسین ہیں۔

شاہین بزنس گروپ کی طرف سے کارپوریٹ کلاس کیلئے راجہ وسیم ناظم اور ایسوسی ایٹ کلاس کیلئے مصدق کیانی، غلام مصطفیٰ اورعاصم کیانی نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button