
پنڈدادنخان: سابق وفاقی وزیر فوادہ چوہدری نے کھیوڑہ شہر کا دورہ، کھیوڑہ کو گرین سٹی بنانے کا اعلان کیا۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ کھیوڑہ کے لیے ایک بڑا پیکج لارہا ہوں، عوام سے کیے وعدے نبھا رہے ہیں ، عمران خان حقیقی آزادی کی تحریک چلا رہے ہیں، عالمی سازش کے تحت بنائی گئی حکومت کرپشن کلب سے زیادہ کچھ نہیں، مہنگائی سے دن بدن عام شہری سمیت ملک کا برا حال ہوتا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ کھیوڑہ شہر کو گرین سٹی بنائیں گے تمام مسائل کو میں دیکھ رہا ہوں اور ان کے حل کے لیے کوشش جاری ہے، للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے روڈ کی تعمیر میں کھیوڑہ شہر کی سڑک بھی شامل ہے، کھیوڑہ شہر کے جن وارڈز کی گلیاں بننے والی ہیں ان کے لیے دس کروڑ روپے ریلز کروائے جائیں گے۔
اس موقع پر سابق وفاقی وزیر نے سٹی صدر کھیوڑہ ملک عبید انوار کا کہا کہ کھیوڑہ شہر کے اسٹیڈیم کو مکمل فعال کیا جائے اور جن وارڈوں کی گلیاں تعمیر ہونے سے رہ گئی ہیں ان کا جائزہ لیا جائے جبکہ فواد چوہدری نے یقین دہانی کرائی کے مسیحی برادری کے قدیمی قبرستان کے لیے بھی فنڈ دیا جائے گا تاکہ باونڈری وال بہتر ہوسکے۔
بعد ازاں فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان حقیقی آزادی کی تحریک چلا رہے ہیں ہم ان چوروں کی غلامی قبول نہیں کریں گے، بغیرفساد کے انتخابات کی طرف بڑھ رہے ہیں، انشاء اللہ اچھی خبریں آئیں گی، موجودہ حکومت اپنے کیس بند کروانے میں مصروف ہے عوام اور ملک کی انہیں پرواہ نہیں، انشاءاللہ یہ سب چور جیلوں میں ہوں گے اور عوام کی جان چھوٹے گی۔