جہلم

جماعت خدام مصطفیٰ قوم کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ مفتی ثناء اللہ تنویر

جہلم: مفتی محمد ثناء اللہ تنویر ِامیر جماعت خدام مصطفیٰ جہلم، گزشتہ روز مرکزی دارالعلوم اہلسنت وجماعت مشین محلہ نمبر 1 جہلم میں جماعت خدام مصطفیٰ کی تشکیل نو کے بعد ایک سال مکمل ہونے پر جماعت کا تاسیسی اجلاس منعقد ہوا۔جس کی صدارت پیر برکات احمد زید مجدہ کالا دیو شریف نے کی۔

اجلاس میں مجلس شوریٰ کے اراکان پیر برکات احمد ، سید خلیل حسین شاہ ،سید عطاء اللہ شاہ ، مفتی حسن رضا یلدرم، مولانا رفاقت حسین چشتی ، مولانا انعام اللہ جلالی ، مولانا سید عبدالوحید شاہ ،حافظ ایاز لطیف ، حافظ مظہر حسین نقشبندی ، مولانا محمد سعید سلطانی ، مولانا غلام عباس ، مولانا ظہیر اورنگزیب ، مولانا محمد عاصم رضوی ، مجلس عاملہ اور تمام یونٹس کے کثیر ارکان نے شرکت کی جس میں مجلس شورٰی کی باہمی مشاورت سے آئندہ سال کے لیے مفتی محمد ثناء اللہ تنویر کو دوبارہ امیر جماعت اور زادہ پیر برکات احمد کو سرپرست اعلیٰ منتخب کیا۔

صاحبزادہ پیر برکات احمد اور حاجی سید خلیل حسین شاہ کاظمی نے جماعت کے سابقہ اراکین میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے جن میں مولانا محمد خالد جلالی ، مولانا خادم حسین نوشاہی ،مولانا محمد ذکاء اللہ سعیدی ، مولانا نذیر احمد نقشبندی ، مولانا محمد ظفر نقشبندی ، مولانا اظہر اقبال نقشبندی اور مولانا غلام عباس نقشبندی شامل ہیں۔

اجلاس میں موجود اراکین شوری مولانا انعام اللہ جلالی ، مفتی حسن رضا یلدرم ، سید عطاء اللہ شاہ بخاری ، مولانا محمد خالد جلالی اور سرپرست اعلیٰ سنی علماء کونسل مولانا محمد اکرم صدیقی نے جماعت کی گذشتہ سال کی کارکردگی کو سراہا،اراکین جماعت کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور آئندہ بھی اس محنت ، لگن اور خلوص کے ساتھ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ مسلسل کام کرنے کا اعادہ کیا۔

امیر جماعت مفتی محمد ثناء اللہ تنویر نے اپنے امارتی خطبہ میں بیان کیا کہ جماعت خدام مصطفیٰ ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت ، اراکین کی فلاح و بہبود،دینی، تنظیمی اور فلاحی سرگرمیوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔جماعت کے قریباً 150 اراکین کی معاشی، اخلاقی اور معاشرتی معاونت جماعت کے منشور کا حصہ ہے۔

اجلاس کی نظامت کی ذمہ داری سید عبد الوحید شاہ نے نبھائی۔قاری مظہر حسین نقشبندی ، محمد سعید سلطانی ، حافظ نجیب سلطان اور حافظ محمد اسامہ نے اجلاس کے انتظام کی ذمہ داری نبھائی۔آخر میں مفتی حسن رضا یلدرم نے جماعت کے استحکام، اور اراکین کی خیروسلامتی کی دعا کی اس کے ساتھ ہی اجلاس کا اختتام ہوا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button