
جہلم: تھانہ سول لائن کے علاقہ میں گن پوائنٹ پر شادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم فرار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے تھانہ سول لائن کے علاقہ میں گن پوائنٹ پر شادی شدہ خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم خاتون کے گھر میں داخل ہوکر زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون پر تشدد بھی کیا، خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی واضح ہیں۔ متاثرہ خاتون لوگوں کے گھروں میں کام کر کے بچوں کا پیٹ پالتی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم اشرف خاتون کے شوہر کا حقیقی رشتہ دار ہے۔ متاثرہ خاتون کے ابتدائی میڈیکل میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملزم اشرف ڈکیتی کے مقدمات میں بھی ریکارڈ یافتہ ہے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔