سی او ہیلتھ جہلم سمیت مختلف شخصیات کی جہلم پریس کلب آمد، نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی

جہلم: چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں مظہر حیات، پنجاب پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے مرکزی نائب صدر حاجی محمد افضل بلوچ ، معروف سماجی شخصیت مرزا محمد احسان (مانچسٹر یوکے) ، مرزا طاہر محمود سمیت دیگر شخصیات کی طرف سے جہلم پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباددینے کے لئے جہلم پریس کلب پہنچے جہلم پریس کلب کے اراکین نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا، سرکاری و نجی اداروں کے سربراہان سمیت معززین شہر یوں نے صحافیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں مظہر حیات، پنجاب پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے مرکزی نائب صدر حاجی محمد افضل بلوچ ، معروف سماجی شخصیت مرزا محمد احسان (مانچسٹر یوکے) ، مرزا طاہر محمود و دیگر شخصیات سمیت شہری تنظیموں کے عمائدین کی طرف سے جہلم پریس کے نو منتخب عہدیداران جن میں چیئرمین ڈاکٹر سہیل امتیاز خان، صدر محمد شہباز بٹ ، جنرل سیکرٹری سید مستفیض اقبال بخاری ، نائب صدر ملک انجم یوسف ، جائنٹ سیکرٹری مرزا راحیل بیگ، فنانس سیکرٹری شیخ ذوالفقار علی کاشف ، صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود، جنرل سیکرٹری غلام قادر مخلص و دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے منتخب عہدیداران کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیدار ان صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔
نو منتخب عہدیداران پر صحافی برادری نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پرپورا اتریں گے۔نومنتخب عہدیداران شہریوں کے مسائل کے حل اور فلاح وبہبودکیلئے اپنا موثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔ معززعمائدین نے اپنی طرف سے صحافیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ معززین کے پریس کلب پہنچنے پر صحافیوں نے مہمانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میاں مظہر حیات نے جہلم پریس کلب کے کانفرنس ہال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب عہدیداران وممبران شہر سمیت ضلع بھر کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کے فلاح و بہبود سمیت ان کے تحفظ کے لئے بھرپور کردار ادا کریں اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ، معزز عمائدین نے جہلم پریس کلب کے نو منتخب صدور و عہدیداران کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر جہلم پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران چیئرمین ڈاکٹر سہیل امتیاز خان، صدر محمد شہباز بٹ ، جنرل سیکرٹری سید مستفیض اقبال بخاری ، نائب صدر ملک انجم یوسف ، جائنٹ سیکرٹری مرزا راحیل بیگ، فنانس سیکرٹری شیخ ذوالفقار علی کاشف ، صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود، جنرل سیکرٹری غلام قادر مخلص ، معروف سینئر صحافی عامرکیانی ، جنرل سیکرٹری میڈیا ون چوہدری مہربان حسین ، خالق تنویر، سید مظہرعباس نقوی، چوہدری عامر غفور، چوہدری دانیال عابد، عبدالغفارآزاد، سید ناصر حسین شاہ، مرزا جویر اقبال، نجف شہزاد ، نعیم احمد بھٹی ، سلطان رضوی ، ڈاکٹر آفتاب احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔