شہید کانسٹیبل صداقت علی کی 29 ویں برسی، ڈی پی او جہلم نے قبر پر پھول چڑھائے

جہلم: شہید کانسٹیبل صداقت علی کی 29 ویں برسی، شہید کی لحد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے شہید کی لحد پر پھول چڑھائے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

ڈی پی او جہلم نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات بھی کی، ڈی ایس پی صدر ندیم طارق، ایس ایچ او منگلا کینٹ ناصر مطلوب اور دیگر پولیس افسران نے تقریب میں شرکت کی۔

یاد رہے کہ شہید کانسٹیبل صداقت علی 29 سال قبل اشتہاری مجرم تنویر احمد کے ساتھ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، آپ دکھ سکھ کی ہر گھڑی میں ہمیں اپنے ساتھ پائیں گے، شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں جو بہادری اور شجاعت کی داستانیں رقم کرتے ہوئے ہمیشہ کے لیے امر ہوگئے۔ شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کا قرض ہم کبھی نہیں اتار سکتے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہداء کی فیملیز اور بچے مجھے اپنی فیملی اور بچوں کی طرح عزیز ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button