ہم ایک ایسی قوم تشکیل دے رہے جس سے ملک میں مثبت سوچ کو عروج حاصل ہوگا، عاصم انقلابی

جہلم: پاکستان کے مشہور سٹوڈنٹ لیڈر عاصم انقلابی نے جہلم کا دورہ کیا، اپنا ڈیپارٹمنٹ کے دوستوں نے اپنے بانی قائد کا والہانہ استقبال کیا۔

اس موقع پر عاصم انقلابی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ طلباء اقبال کے فلسفہ خودی پر عمل پیرا ہیں، ہم ایک ایسی قوم تشکیل دے رہے جس سے ملک میں مثبت سوچ کو عروج حاصل ہوگا۔ امن اور برداشت کا کلچر عام ہو گا، میرے طلباء صبر اور حوصلے کے ساتھ تعلیم عام کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ اعلیٰ اخلاق ہی ہمارا زیور ہے جس سے محبت عام ہو گی اور اسلاف کی اقدار کو زندہ کیا جا سکتا ہے۔

سابق طلباء کی نمائندگی کرتے ہوئے چوہدری فیضان جٹ نے کہا کہ جہلم والوں کے خلوص اور وفاداری سے زمانہ واقف ہے، ہم تمام سابقین ہر موقع پر پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس سمیت جہلم بھر کے تمام تعلیمی اداروں کے طلباء کی تربیت کے لیے اپنا ڈیپارٹمنٹ کے پلیٹ فارم سے خدمت کا فریضہ سر انجام دیتے رہے گے۔

صدر اپنا ڈیپارٹمنٹ قمر بھٹی نے اپنے بانی قائد کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کروائی کہ وہ اپنی پوری ٹیم کے ساتھ مل کر ملک و قوم کی خدمت کے لیے سرگرم عمل رہے گے اور اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے والدین، اساتذہ اور اپنا ڈیپارٹمنٹ کا سر فخر سے بلند کریں گے۔

اس تقریب میں راجہ عتیق،فیصل جٹ، سہیل کیانی، احد عرفان، زین ملک، چواد ملوٹ ، حسن مسعود،عمر کیانی، ملک طلحہ و دیگر مقامی افراد نے بھی شرکت کی۔ اختتام پر پاکستان، عالم اسلام بالخصوص فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے دعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button