سوہاوہ پولیس نے تین ڈاکوؤں کو پکڑ لیا، مال مسروقہ برآمد

سوہاوہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان مظہر حسین،جہانگیر شاہ اور اعتزاز الحسن کو گرفتار کر لیا ملزمان سے مسروقہ رقم 25ہزار اور ڈکیتی میں استعمال ہونے والا آلہ برآمد کر لئے گئے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم کو شاباش دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button