کھیوڑہ میں ڈاکوؤں اور چوروں کا راج، دن دیہاڑے سول ہسپتال سے شہری کا ہنڈا 125موٹر سائیکل چوری ہو گیا، ہسپتال میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے اور ہسپتال انتظامیہ سوالیہ نشان بن گئے، سول ہسپتال کی حدود میں چوری کی وارداتیں عام ہو گئیں، شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ سول ہسپتال میں دن دیہاڑے شہری کا ہنڈا سی جی125ماڈل 2010چوری ہو گیا۔ ہسپتال چوری میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں مگر افسوس کہ ہسپتال میں اس سے قبل جنریٹر کی بیٹریاں دو بار چوری ہوئیں اور کالونی سے کچھ عرصہ پہلے بھی موٹر سائیکل چوری کی واردات ہوئی ہے۔
سول ہسپتال انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ چوکیدار سے صرف چوکیداری کی ڈیوٹی لی جائے اور چوکیدار کو ہسپتال کے مین گیٹ پر کھڑا کیا جائے اور ہسپتال میں لگے۔ سی ٹی وی کیمرے اگر خراب ہیں تو فوری طور پرلگے کیمروں کو ٹھیک کروایا جائے تاکہ سول ہسپتال میں آئندہ چوری وغیرہ کی واردات نہ ہو۔
اگر سول ہسپتال میں کلاس فور کے ملازمین کی کمی ہے تو ڈپٹی کمشنر جہلم اور سی او ہیلتھ جہلم فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال میں کلاس فور کی خالی آسامیوں پر ملازمین تعینات کریں تاکہ تمام ملازمین اپنی اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں۔