دینہ: مہر محمد فیاض نے کہا کہ حلقہ این اے 60 اور پی پی 24 کیلئے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کے حصول کے لئے درخواست دی ہے۔پارٹی قیادت کے فیصلے کا تابع ہوں ، پارٹی فیصلے پر من و عن عمل کروں گا۔
پاکستان مسلم لیگ کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی جس حلقے کا ٹکٹ دے گی میں اُسی حلقے سے الیکشن لڑوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں پارٹی فیصلے کا مکمل پابند ہوں، اعلیٰ قیادت کے ہر فیصلے پر من و عن عمل کروں گا۔