جہلم: مارکیٹ میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں سب سے اہم کردار پرائس مجسٹریٹس کا ہوتا ہے جب تک ناجائز منافع خور مافیا کو پکڑے جانے یا جرمانے کا خوف نہ ہو تو وہ کبھی ناجائز منافع لینے سے باز نہیں آئے گا۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر)سمیع اللہ فاروق نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے بات کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں جہلم، دینہ، سوہاوہ، پی ڈی خان سے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر کو گزشتہ پندرہ روز کے دوران مارکیٹ کی چیکنگ، چھاپے، جرمانے اور دیگر کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر ڈی سی جہلم نے اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مسلسل چیکنگ اور کارروائیوں کے بعد مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے گندم کی بڑی مقدارمیں فراہمی کے بعد شہریوں کواس ریلیف سے محروم کرنے والے تاجروں کے خلاف پرائس مجسٹریٹس کام جاری رکھیں۔