دینہ

دینہ میں بھکاریوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی

دینہ میں بھکاریوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی، صبح ہوتے ہی ٹولیوں کی شکل میں بازاروں اورگلی محلوں میں داخل ہو جاتے ہیں اور بھیک نہ دینے پر لوگوں کا پیچھا نہیں چھوڑتے ، بھیک نہ دینے والوں کو بد عائیں دیتے ہیں، دوکاندار حضرات اور شہری پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں بھکاریوں نے لوگوں کی زندگی عذاب بنا دی، بازاروں، گلی محلوں میں صبح ہوتے ہی لوگوں کی دوکانوں اور گھروں پر پہنچ جاتے ہیں اور اللہ کا واسطہ دیتے ہوئے لوگوں کو شرمندہ کر دیتے ہیں، بازار سے کوئی بھی شخص خریداری کے لیے آتا ہے اس سے بھیک لیے بغیر واپس نہیں جانے دیتے اور پاؤں تک پکڑ لیتے ہیں۔

بھرے بازاروں میں یہ لوگ مختلف ٹولیوں کی شکل میں پھیل جاتے ہیں جبکہ گھروں سے بھیک نہ ملنے پر گھروں کے دروازے توڑتے رہتے ہیں، خواتین بھی سخت پریشان ،یہ بھکاری دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، شہری ان بھکاریوں سے تنگ آ چکے ہیں جبکہ پولیس ان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔

شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے بھکاریوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئے روز چوریوں اور ڈکیتیوں کا سلسلہ بھی تھم سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button