جہلم

دبلے پن اور لمبی عمر کا راز سادہ پانی، لیموں کے رس اور سلاد کے استعمال میں پنہاں ہے۔ ڈاکٹر فواد مجید چوہدری

جہلم: سول ہسپتال جہلم کے ڈاکٹر فواد مجید چوہدری نے کہاکہ دبلے پن اور لمبی عمر کا راز سادہ پانی، لیموں کے رس اور سلاد کے زیادہ استعمال میں پنہاں ہے۔ میتھی، مرغن اور چکنائی والی غذائیں انسان کو نہ صرف جلد بڑھاپے کی دہلیز پر لے جاتی ہیں بلکہ انسان کی عمر میں 15 سے 20 سال کی کمی واقع ہو جاتی ہے ۔

جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر فواد مجید چوہدری نے کہاکہ سپر فٹ آدمی کو بھی روزانہ 30 منٹ تک ورزش کرنی چاہیے اور سب سے بہترین ورزش پیدل چلنا ہے۔ 40 سال سے بڑی عمر کے فربہ اندام اور موٹاپے کا شکار افراد فوری طور پر چینی ،چکنائی ، گوشت اور بالائی والے دودھ کا استعمال ترک کر دیں اور مکمل طور پر سادہ غذا استعمال کریں۔

ڈاکٹر فواد مجید چوہدری نے کہا کہ روزانہ نہار منہ اور رات کو سونے سے قبل ایک لیموں ایک گلاس سادہ پانی میں ڈال کر پینے سے انسان ترو تازہ ہو جاتا ہے بلکہ اس کا بلڈ پریشر بھی نارمل رہتا ہے۔ لیموں پانی پینے کے بعد فوری طور پر 3 یا4 گھونٹ سادہ پانی پینے سے گلا خراب نہیں ہوتا۔

ڈاکٹر فواد مجید نے کہا کہ موٹاپے کی بڑ ی وجہ موروثی ہے اور 75 جینیٹک مارکرز اس سلسلہ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، تاہم انسان اپنی خوراک میں سادہ پانی ، لیموں کا رس اور سلاد کی مقدار بڑھا کر موٹاپے پر قابو پا سکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب پر انہوںنے بتایا کہ ادویات سے وزن کم کرنے والے لوگ دل اور گردوں کی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button