
دینہ کے نواحی علاقہ میں 2موٹرسائیکلوں میں تصادم ، خاتون سمیت 3افراد شدید زخمی ، ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ مدوکالس کے مقام پر 2موٹرسائیکلوں میں خوفناک تصادم ، ایک موٹرسائیکل سوار غلط سمت کی طرف سے آ رہا تھا کہ دوسر ے موٹرسائیکل کے ساتھ جا ٹکرایا۔
دونوں موٹرسائیکلوں پر سوار 3نوجوان جاسم ولد ضیغم علی عمر 14سال ، ازرہ بی بی سکنہ میر پور آزاد کشمیر اور حسین علی ولد ندیم عمر 17سال سکنہ مدوکالس شدید زخمی ہو گئے ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی۔